Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

مودی کیخلاف عوام خود اٹھ کھڑے ہونگے، عمران خان

شائع 26 دسمبر 2019 03:19pm

وزیراعظم عمران خان  نے امید ظاہر کی ہے کہ ہوسکتا ہے مودی کیخلاف وہاں کے عوام خود اٹھ کھڑے ہوں گے ۔

جہلم میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ  ہٹلر نے جو ظلم کیا وہی ظلم آج مودی کررہا ہے، جلد مودی کی فرعونیت کا خاتمہ ہوگا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ پہلا سال بہت مشکل میں گزارا اب اگلا برس ترقی کا سال ہے ۔ جب اصلاحات ہوتی ہیں تو راستے میں مافیا کھڑے ہو جاتے ہیں ۔ انہیں اندازہ ہے کہ حکومت کامیاب ہوگئی تو سب جیل میں ہوں گے ۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ  پہلا سال بہت مشکل میں گزارا،اگلا برس ترقی کا ہے، اصلاحات ہوتی ہیں تو راستے میں مافیا کھڑے ہوجاتےہیں۔

وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں کہتا آرہا ہوں کہ بھارت آزاد کشمیر میں ضرور کوئی حرکت کرے گا ۔ آرمی چیف نے کہا کہ ہم جواب دینے کیلیے تیار ہیں ۔ بھارت کیخلاف کچھ کرنے کی ضرورت نہیں ۔کیونکہ  ہوسکتا ہے مودی کیخلاف وہاں کے عوام خود اٹھ کھڑے ہوں گے۔