Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

مجھ بتایا گیا کہ 15 کلو ہیروئن میرے پاس سے برآمد ہوئی، رانا ثناء اللہ

شائع 26 دسمبر 2019 02:34pm

مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ  مجھ پرلگائےگئےالزامات غلط تھے، مجھےبتایاگیا کہ میرےپاس سے15کلوہیروئن برآمد ہوئی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیل سے رہائی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیا ۔

اپنی گرفتاری سے متعلق رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ یکم جولائی کوایک بجےلاہورروانہ ہواتھا، تاہم  ٹول پلازہ پرمیری گاڑی کو روک لیاگیا،

 انہوں نے مزید کہا کہ گاڑی میں یا تھانے میں مجھ سےکوئی بات نہیں کی گئی، ساری رات مجھےتھانے میں رکھاگیاتھا۔

راناثناء اللہ کا کہنا تھا کہ  مجھےبتایاگیا کہ میرےپاس سے15کلوہیروئن برآمد ہوئی، واقعہ کی ویڈیو موجود ہےتوپیش کیوں نہیں کی گئی؟ مجھ سے کوئی سوال جواب بھی نہیں کیےگئے۔

راناثناء اللہ نے مزید بتایا کہ کہاگیا میرا منشیات کا پورا نیٹ ورک ہے، اور افغانستان سےمنشیات فیصل آباد آتی ہے، تاہم نیٹ ورک کے کسی کارندے کوتاحال گرفتار نہیں کیاگیا۔

راناثناء اللہ کا کہنا تھا کہ مقدمہ جھوٹا اور بے بنیاد تھا، مقدمہ میری ساکھ خراب کرنےکیلئےبنایاگیا، میں نےکبھی بھی ہیروئن کانشہ نہیں کیا۔جھوٹامقدمہ بنانےوالوں پراللہ کا قہر نازل ہو۔

راناثناء اللہ کا کہنا تھاکہ ووٹ کوعزت دو،عوام کوعزت دو،ملک ترقی کرےگا،ہم اپنی پرامن جدوجہد جاری رکھیں گے۔