بینظیر انکم سپورٹ سے اب کن لوگوں کو رقم نہیں ملے گی؟
اسلام آباد: حکومت نے 8 لاکھ سے زائد افراد کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی ) سے نکالنے کا فیصلہ کرلیا۔
ان افراد میں وفاقی یا صوبائی حکومتوں کے سرکاری ملازمین اور 12 ایکڑ سے زائد زرعی زمین رکھنے والے بھی شامل ہیں۔
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت سہہ ماہی معاوضہ 5500 سے بڑھا کر 6 ہزار کرنے کا فیصلہ کیا گیا، جس کا نیا نام احساس کفالت رکھا گیا۔
بی بی سی کے مطابق ان میں 153302 افراد ایسے ہیں جنھوں نے ایک مرتبہ بیرون ملک سفر کیا، 195364 کے شوہر/بیوی نے ایک مرتبہ بیرون ملک سفر کیا، 10476 افراد نے ایک مرتبہ سے زائد بیرون ملک سفر کیا، 166319 کے شوہر/بیوی نے ایک مرتبہ سے زائد بیرون ملک سفر کیا ۔
اس فہرست میں 692 ایسے افراد کے نام بھی ہیں جن کے نام پر ایک یا زائد موٹر سائیکل/کار رجسڑڈ ہے، 43746 ان کے شوہر/بیوی کے نام ایک یا زائد موٹرسائیکل/ گاڑی رجسٹرڈ ہے، 24546 ایسے افراد جن کا ماہانا موبائل یا ٹیلیفون بل 1000 روپے سے زیادہ ہے، 115767 ایسے افراد جن کے شوہر/بیوی کا ماہانا موبائل یا ٹیلیفون بل 1000 سے زائد ہے، 666 ایسے افراد جنھوں نے پاسپورٹ ایگزیکٹو فیس ادا کر کے بنوائے، 580 افراد کے شوہر/بیوی نے پاسپورٹ ایگزیکٹو فیس ادا کر کے بنوائے، 36970 ایسے افراد جن کے خاندان کے ایک یا اس سے زائد افراد نے شناختی کارڈ ایگزیکٹو فیس ادا کر کے بنوائے۔
ان افراد میں 14370 سرکاری ملازم/ریلوے/پاکستان پوسٹ آفس یا بی آئی ایس پی کے ملازم، 127826 افراد کے شوہر/ بیوی سرکاری/ریلوے/پاکستان پوسٹ یا بی آئی ایس پی کے ملازم ہیں۔
بی آئی ایس پی پروگرام سے بے دخل افراد کی کل تعداد820165 ہے۔
Comments are closed on this story.