Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

'نیازی صاحب سیاسی مخالفین کو اغوا کررہے ہیں'

شائع 25 دسمبر 2019 10:13am

لاہور: سابق وزیراعظم نوازشریف کی سالگرہ اور کرسمس کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان نالائق، سلیکٹڈ اور جھوٹے ہیں۔ سب کو جیل بھیجنے سے منتخب نمائندے نہیں بن سکتے۔ نیازی صاحب سیاسی مخالفین کو اغوا کررہے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ نون لیگ قیادت کوعوامی خدمت کی سزا دی جارہی ہے، حکومت اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھارہی ہے۔

ترجمان مسلم لیگ نون کا کہنا تھا کہ حکومت کو آرمی چیف کی مدت ملازت کا ٹھیکدار بننے کی ضرورت نہیں، عدالت نے یہ معاملہ پارلیمنٹ کوسونپ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی چھٹی ہونےوالی ہے، نیب موجودہ حکومت کی آلہ کار نہ بنے، پی ٹی آئی مخالفین کیخلاف کوئی ثبوت پیش نہ کرسکی۔

ان کا کہنا تھا کہ رانا ثناء پر الزامات لگانے والے اپنا قلمدان واپس کریں، حکومت سےپوچھتی ہوں جنوبی پنجاب کہاں گیا؟

اس موقعے پر سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ تاریخ میں پہلی بار ڈکٹیٹر کے خلاف فیصلہ آیا، حکومت نے آرمی چیف کی مدت ملازمت کے معاملے پر رابطہ کرنے کے بجائے اپوزیشن پر حملے شروع کر دئیے ہیں۔

 تقریب کے اختتام پر قائد اعظم محمد علی جناح، نوازشریف اور کرسمس کی خوشی میں تین الگ الگ کیک کاٹے گئے اس موقع پر لیگی کارکنان نوازشریف کے حق میں نعرے بازی کرتے رہے۔