Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

سال 2019 میں نیب کی کارکردگی، کتنے ہوئے گرفتار اور کتنی رقم برآمد کی؟

شائع 25 دسمبر 2019 08:56am

اسلام آباد: منی لانڈرنگ سمیت 1261 کیسز احتساب عدالتوں میں زیر سماعت ہیں،  نیب نے رواں سال آصف علی زرداری،  فریال تالپور، خورشید شاہ، شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال سمیت کئی سینئر سیاست دانوں کو حوالات کی سیر کرائی۔

قومی احتساب بیورو کی ریفرنسز، انوسٹی گیشنز اور چھاپے رواں سال بھی خبروں کی زینت رہے۔

منی لانڈرنگ سمیت ایک ہزار261 کیسز احتساب عدالتوں میں زیر سماعت ہیں، گزشتہ 25 ماہ میں 153 ارب روپے برآمد کر کے قومی خزانے میں جمع کروائے گئے۔ پلی بارگین کے زریعے بھی رقوم نکلوائی گئیں۔ حکومتی نمائندے نیب کی کارکردگی کو قابل ستائش اور تحسین قرار دیتے ہیں۔

رواں سال بھی نواز شریف، آصف علی زرداری سمیت سیاسی قائدین ہی نہیں بلکہ رہنماء بھی زد میں رہے۔ آصف زرداری، فریال تالپور، خورشید شاہ ، شاہد خاقان عباسی سمیت کئی اہم سیاسی شخصیات کی گرفتاریاں عمل میں آئیں، اپوزیشن نیب قوانین میں تبدیلی کا مطالبہ کرتے ہوئے کارروائیاں کو حکومت اور نیب گٹھ جوڑ قراردیتی ہے۔

نیب کی کارروائیوں کے باعث کاروباری طبقہ بھی نالاں نظر آیا تاہم تاثر زائل کرنے کیلئے چیئرمین نیب نے بارہا یقین دہانی بھی کروائی، نیب کی کارروائی کے باعث عالمی سطح پر دو درجہ بہتری بھی دیکھی گئی۔