Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

'صوبے کی ترقی کیلئے ایک ہیں'

شائع 25 دسمبر 2019 07:08am

کراچی: وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کراچی آتے ہیں تو مجھے مطلع نہیں کیا جاتا۔ وسائل پر پہلا حق صوبوں کا ہے۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا وزیراعظم کراچی آئیں گے تو وزیراعلی سندھ سے بھی ملاقات کریں گے۔ پیپلزپارٹی، تحریک انصاف دو الگ جماعتیں ہیں لیکن صوبے کی ترقی کیلئے ایک ہیں۔

مزارقائد پر گورنر سندھ عمران اسماعیل نے میڈیا ٹاک میں کہا کراچی کے منصوبوں پر بات چیت ہوئی ہے، ستائیس دسمبر کو وزیراعظم کراچی آئیں گے تو وزیراعلی سے بھی ملاقات کریں گے۔

میڈیا ٹاک سے قبل گورنر اور وزیراعلی سندھ نے مزار قائد پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔

گورنر اوروزیراعلی سندھ نےمہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کئے۔