Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

وسیم بادامی نے شیخ رشید کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا

شائع 25 دسمبر 2019 06:18am

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے سابق صوبائی وزیر قانون اور رکن قومی اسمبلی رانا ثناءاللہ منشیات اسمگلنگ کیس میں دس دس لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کر لی ہے اور اسی حوالے سے جب سینئر صحافی وسیم بادامی نے شیخ رشید سے سوال کیا تو وہ کہنے لگے میں نے ایسا کوئی بیان ہی نہیں دیا ہے لیکن وہ رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ہیں۔

وسیم بادامی نے شیخ رشید کو پروگرام کے دوران مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ "میں نے چلتے پھرتے آپ کا بیان سنا اور دیکھا ہے کہ جس میں آپ کہہ رہے کہ رانا ثناءاللہ ایسے ہی مارا گیا۔"

شیخ رشید نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں نے ایسی کوئی بات نہیں کی ہے ، وسیم بادامی نے کہا کہ میں نے کلپ دیکھا ہے۔

شیخ رشید نے جواب دیا کہ یاد رکھنا زندگی میں جو بات مجھ سے منسلک نہ ہو، میری وزارت یا عمران خان کی بات نہ ہو میں اس میں ٹانگ نہیں اڑاتا۔

وسیم بادامی نے کہا "میں آپ کو ریکارڈنگ کے بعد وہ کلپ آپ کو واٹس ایپ کرتا ہوں جو کہ مجھ تک پہنچا ہے ، ذرا دیکھ کر بتائیے گا کہ یہ اصلی ہے یا جعلی۔"

وسیم بادامی نے وہ کلپ تو پروگرام میں نہیں چلایا البتہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے جس میں شیخ رشید کہہ رہے ہیں کہ "قربانی کے بیچ میں رانا ثناءاللہ ایسے ہی صدقے میں چلا گیا ہے ۔"