Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

بابا وانگا کی 2020ء کے بارے میں خوفناک پیشگوئیاں

شائع 25 دسمبر 2019 06:03am

باباوانگا کے نام سے مشہور بلغاریہ کی معروف نابینا خاتون کی موت کو 23 سال گزر چکے اور ہر سال کے متعلق ان کی درجنوں پیش گوئیاں درست ثابت ہو چکی ہیں۔

برطانوی جریدے "دی سن" کے مطابق اب ان کی 2020ء کے متعلق بھی تہلکہ خیز پیش گوئیاں سامنے آگئی ہیں۔ ان میں سب سے اہم پیش گوئی یہ ہے کہ 2020ء میں امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ اور روسی صدر ولادی میر پیوٹن کی زندگیوں کو خطرہ درپیش ہو گا۔

بابا وانگا کی پیش گوئی کے مطابق روسی صدر پر روس کے اندر کا کوئی شخص یا گروہ ہی قاتلانہ حملہ کرے گا جبکہ امریکی صدر کو برین ٹیومر لاحق ہو گا اور وہ بہرے ہو جائیں گے۔

بابا وانگا نے 2020ء کے لیے ایشیاء کے متعلق ایک خوفناک پیش گوئی کی تھی، جس کے مطابق اس سال ایشیاء میں تباہ کن زلزلے اور سونامی آئیں گے اور بڑے پیمانے پر تباہی پھیل جائے گی۔ اس کے علاوہ انہوں نے روس میں ایک بڑے شہاب ثاقب کے گرنے کی پیش گوئی بھی کی ہے۔

یورپ کے متعلق بابا وانگا نے پیش گوئی کر رکھی ہے کہ مسلمان شدت پسند یورپ میں حاوی آجائیں گے اور اس براعظم سے آبادی ہی ختم ہو جائے گی۔ یہ شدت پسند یورپی باشندوں کے خلاف کیمیائی ہتھیار استعمال کریں گے جس سے اس براعظم کی آبادی صفحہ ہستی سے مٹ جائے گی۔