Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

مسلم مخالف قانون پر احتجاج میں شرکت، جرمن طالبعلم سے بھارت چھوڑنے کا مطالبہ

شائع 25 دسمبر 2019 04:05am

نئی دہلی: مسلم مخالف قانون پر بھارت بھر میں مظاہرے جاری ہیں۔ احتجاج  میں شامل ہونے والے جرمن طالبعلم کو بھارت چھوڑنے کا کہہ دیا گیا۔ آندھرا پردیش اور مہاراشٹرا کے وزرائے اعلیٰ نے قانون نافذ کرنے سے انکار کردیا۔

عوام متنازع قانون کیخلاف ڈٹ گئے ہیں، غیرملکی بھی احتجاج میں شامل ہوگئے، جرمن طالبعلم  نے ساتھ دیا تو ان کو وطن چھوڑنا پڑا۔

آواز بلند کرنے والے مسلمان خاندان مشکل میں پڑگئے، متعدد نقل مکانی پر مجبور ہوگئے۔

آندھرا پردیش اور مہاراشٹرا کے وزرائے اعلیٰ بھی میدان میں آگئے، قانون کے نفاذ سے انکار کردیا۔ عوام نے حکمراں جماعت بی جے پی کو مسترد کردیا۔

شہریت قانون کیخلاف بھارتی طالبہ نے احتجاجاً گولڈ میڈل ٹھکرا دیا۔

ریاست تامل ناڈو کی یونیورسٹی میں کانووکیشن کی تقریب ہوئی۔ مسلمان طالبہ کو بھارتی صدر کی آمد سے قبل ہال سے نکال دیا گیا۔ جس پر طالبہ نے یونیورسٹی کا گولڈ میڈل لینے سے انکار کردیا۔