Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان پیپلز پارٹی کو لاہور ہائیکورٹ سے بڑی اجازت مل گئی

شائع 25 دسمبر 2019 03:54am

لاہور: پیپلزپارٹی کو لیاقت باغ میں جلسہ ‏کرنے کی اجازت مل گئی، لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے پیپلزپارٹی کی درخواست مںظور کی۔

لاہورہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس طارق عباسی نے 27 دسمبر کو لیاقت باغ میں انتظامیہ کی جانب سے جلسہ کی اجازت سے متعلق درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے پیپلزپارٹی کی درخواست منظورکرتے ہوئے جلسہ کرنے کی اجازت دے دی۔

قمر زمان کائرہ نے عدلیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جلسہ کرنا ہمارا آئینی حق ہے، انتظامیہ کہتی ہیں اجازت نہیں۔  ملک آئینی اورمعاشی بحران کا شکار ہے اور حکومت کردار کشی کرانے میں مصروف ہے۔

انہوں نے 2020 کو الیکشن کا سال قراردیتے ہوئے شہبازشریف کو پاکستان آنے اور مریم نواز کو چپ کا روزہ توڑنے کا مشورہ بھی دے ڈالا۔

قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے رویہ سے لگتا ہے وہ آرمی چیف کی مدت میں توسیع کے بل کو قومی اسمبلی سے پاس نہیں کروانا چاہتے۔  پی پی، مشرف اور نہ ہی ججز کیساتھ  ہے وہ آئین اور قانون کیساتھ کھڑی ہے۔