Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

سعودی وزیرخارجہ فیصل بن فرحان السعود جمعرات کو اسلام آباد آئیں گے

شائع 25 دسمبر 2019 03:46am

اسلام آباد: سعودی وزیرخارجہ فیصل بن فرحان السعود جمعرات کو اسلام آباد آئیں گے۔ دورے کے دوران وہ اپنے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی اور وزیراعظم عمران خان سے ملاقاتیں کریں گے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق سعودی وزیرخارجہ کا دورہ ایک روزہ ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی وزیر خارجہ کا دورہ باہمی نوعیت کا اور انتہائی اہم ہوگا۔

پاکستان کی جانب سے کوالا لمپور سمٹ میں شرکت نہ کرنے اور سعودی دباؤ کی خبروں سے متعلق سعودی وزیر خارجہ کا دورہ انتہائی اہمیت کا حامل ہوگیا ہے۔