Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

قائدِاعظم کے 144ویں یومِ پیدائش پر وزیراعظم اور صدرمملکت کے پیغامات

اپ ڈیٹ 25 دسمبر 2019 05:00am

اسلام آباد: قائداعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش پر وزیراعظم عمران خان نے پیغام دیا کہ قائداعظم بیسویں صدی کےعظیم قائدین میں شامل ہیں، قائداعظم نے پوری دنیا میں لوگوں کو متاثر کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ قائد اعظم نے آخری سانس تک جمہوریت کے نظریات اورقانون کی حکمرانی پریقین رکھا, قائد اعظم  محمد علی جناحؒ نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا. پوری پاکستانی قوم کشمیری بھائیوں کےساتھ چٹان کی طرح کھڑی ہے.

وزیراعظم عمران خان نے قائدِ اعظم محمد علی جناحؒ کے یوم پیدائش پرپیغام میں کہا کہ بانی پاکستان کے اصول اپنا کر مقاصد حاصل کرسکتے ہیں.

ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت میں مسلمانوں کے خلاف متنازع  قانون اور وحشیانہ اقدامات دیکھ رہی ہے، دنیا کے سامنے بھارت کے نام نہاد سیکولر چہرے کا نقاب اترچکا ہے، جہاں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھا جارہاہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ  بی جے پی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین پامالیوں میں ملوث ہے۔

صدرمملکت عارف علوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ آج کا دن پاکستان میں خاص دن کے طور پر منایا جاتا ہے، عظیم رہنما نے برِاعظم کا نقشہ بدلا اور پاکستان وجود میں آیا، قائداعظم نے برصغیر کے مسلمانوں کو الگ شناخت دی۔

صدر عارف علوی نے مزید کہا کہ ہمیں متحد ہوکر قائد کی تعلیمات پرعمل کرنا چاہیئے، پاکستان قائداعظم کے تصور کے مطابق ترقی کررہا ہے، ترقی کیلئے اتحاد، ایمان، نظم و ضبط کے اصولوں پر عمل کرنا ہے۔