Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

بانی پاکستان کے 144ویں یوم پیدائش پر قائد اعظم محمد علی جناح کو آج نیوز کا سلام

اپ ڈیٹ 25 دسمبر 2019 05:01am

کراچی: برصغیر کے چمن پر پاک وطن کا پھول کھلایا۔ مسلمانوں کیلئے الگ وطن بنایا۔ اے قائداعظم تیرا احسان ہے احسان۔

آج بانی پاکستان محمد علی جناح کا 144واں یوم پیدائش جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے۔ قائد اعظم کو آج نیوز کا سلام۔

بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے 144ویں یوم پیدائش پرمزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔

پی ایم اے کیڈٹس کے چاق و چوبند دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔ جبکہ پاک فضائیہ کا دستہ اپنے فرائض سے سبکدوش ہوگیا۔ تقریب میں خواتین کیڈٹس کا دستہ بھی شامل تھا۔

مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پر وقار تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈنٹ پاکستان ملٹری اکیڈمی میجر جنرل محمد علی تھے۔

بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش پر کراچی میں مزار قائد کو سبز رنگ کی روشنیوں سے سجایا گیا ہے، مزار قائد کے احاطے میں بھی مختلف لائٹس نصب کی گئی ہیں جو خوبصورت منظر پیش کررہی ہیں۔

اہم حکومتی، سیاسی و سماجی شخصیات اور بڑی تعداد میں شہری مزار قائد پر حاضری دے کر اپنی محبت و عقیدت کا اظہار کریں گے۔

قائد اعظم محمد علی جناح کے 144ویں یوم پیدائش کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل جبکہ خصوصی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔

قائداعظم نے آل انڈیا کانگریس کی بھرپور مخالفت کے باوجود برصغیر میں پاکستان کے نام سے نئی ریاست کی بنیاد رکھی۔

بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے کانگریس کی قیادت اور انگریزوں سے مشترکہ خطاب میں 16 دسمبر 1946 کو دو قومی نظریہ واضح کر دیا۔

  قیام پاکستان کا فیصلہ ہو چکا تو قائد نے 11 اگست 1947 کو قانون ساز اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں نئی ریاست کے رہنما اصول بھی واضح کر دئیے جہاں سب شہریوں کو مذہبی ازادی حاصل تھی۔

پاکستان کے استحکام کے لیے قائد اعظم کے فرمودات آج بھی رہنمائی فراہم کرتے ہیں لیکن انہیں ریاستی معاملات میں زیر عمل لائے جانے کی ضرورت ہے۔