Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

رانا ثناء اللہ کی رہائی، ن لیگ کا خیر مقدم

شائع 24 دسمبر 2019 02:40pm

رانا ثنا اللہ کی رہائی کا مریم اورنگزیب نے خیرمقدم کیا اور کہا کہ آج کا دن گرفتاریاں کرنے اور اداروں کو استعمال کرنے والوں کیلیے غم کا دن ہے۔

ترجمان ن لیگ کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے خلاف آج تک کوئی کیس ثابت نہ ہوسکا۔

اس سے قبل ن لیگ کے ایک اور رہنما احسن اقبال کو حراست میں لیا گیا ہے، ان کو نارووال اسپورٹس سٹی میں کرپشن کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے اور آج احتساب عدالت میں پیشی ان کا جسمانی ریمانڈ حاصل کیا گیا ہے۔

تاہم ساتھ ہی دوسری طرف رانا ثناء اللہ کی ضمانت بھی منظور کرلی گئی ہے۔