Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

نواز شریف کی ضمانت کی میعاد ختم، ن لیگ کی طرف سے درخواست جمع

شائع 24 دسمبر 2019 02:26pm
فائل فوٹو

نوازشریف کی ضمانت کی معیاد ختم ہونے پر مسلم لیگ نون نے چیف سیکرٹری پنجاب کو درخواست جمع کروادی۔

درخواست کے ساتھ  نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس بھی لگائی گئی ہیں، درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ لندن میں نوازشریف کا علاج جاری ہے  اور وہ اس بیماری کے باعث ابھی وطن واپس نہیں آ سکتے۔ نوازشریف کے قیام میں مدت میں توسیع کی درخواست پر فیصلے کیلئے پنجاب حکومت نے 4 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

وزیر قانون پنجاب کی سربراہی میں بننے والی کمیٹی میں چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ اور سیکرٹری قانون بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ عدالت نے نواز شریف کو مزید ریلیف کیلئے حکومت پنجاب کو درخواست دینے کی ہدایت کی تھی اور عدلتی فیصلے کے تحت حکومت پنجاب کے فیصلہ تک نواز شریف ضمانت پر تصور ہوں گے۔