Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

'پہلے ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلیں گے پھر ٹیسٹ سیریز کا فیصلہ کریں گے'

شائع 24 دسمبر 2019 01:12pm

ڈھاکا: پہلے ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلیں گے پھر ٹیسٹ سیریز کا فیصلہ کریں گے۔ ٹیسٹ سیریز پاکستان میں کھیلنے پر بنگلادیش کرکٹ بورڈ کا موقف سامنے آگیا۔ پہلے جائزہ لیں گے پھر ٹیسٹ سیریز پر ہاں کریں گے۔

سری لنکا تو مکمل سیریز کیلئے آگیا، اب بنگلادیش کی باری ہے۔ جنوری فروری میں 3 ٹی ٹوئنٹی اور 2 ٹیسٹ شیڈول ہیں۔

بنگلادیش بورڈ نے تین ٹی ٹوئنٹی کھیلنے کی حامی بھر لی لیکن ٹیسٹ کیلئے پھر ہچکچاہٹ ظاہر کردی۔ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو نظام الدین چوہدری کا کہنا ہے کہ پی سی بی کے جذبات کی قدر کرتے ہیں، مختصر فارمیٹ کیلئے پاکستان آئیں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ دورے میں حالات اور انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد ٹیسٹ سیریز کا فیصلہ کریں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ بدستور اپنے موقف پر قائم ہے، ہوم سیریز کا ہر میچ اب پاکستان میں ہی ہوگا۔