Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

امریکی صدر کی نقل و حرکت پر نظر رکھنا آسان، امریکی اخبار کا دعویٰ

شائع 24 دسمبر 2019 06:11am
سائنس

واشنگٹن: امریکی صدور دنیا کے طاقتور ترین صدور سمجھے جاتے ہیں جن تک رسائی تو کیا ان کی موجودہ لوکیشن کے بارے میں جاننا بھی تقریباً ناممکن سمجھا جاتا ہے، لیکن اب انکشاف ہوا ہے کہ اسمارٹ فون لوکیشن ڈیٹا کی مدد سے ان کی نقل و حرکت پر بھی نظر رکھنا ممکن ہے۔

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے حیران کن دعوے کے مطابق امریکی صدر کی نقل و حمل کو ٹریک کرنے کا لوکیشن ڈیٹا بہت آسانی سے حاصل کیا جاسکتا ہے۔

مقامی خبر رساں ادارے کا اپنی رپورٹ میں کہنا تھا کہ امریکی صدر کے فون کو ٹریک نہیں کیا گیا بلکہ ان کے ساتھ موجود خفیہ سروس ایجنٹ کے فون کو ٹریک کرکے ڈونلڈ ٹرمپ کی نقل و حمل کا پیچھا کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق صدر کے قافلے سے چند فٹ پیچھے نقل و حمل پر باریک بینی سے نظر رکھی گئی جو ہمارے خیال میں سیکرٹ سروس کے ایک ایجنٹ کے فون سے ریکارڈ کی گئی، جس کا گھر بھی ڈیٹا میں واضح طور پر شناخت کیا جاسکتا ہے۔

اس گھر کو عوامی تفصیلات سے جوڑنے پر اس کے نام کا انکشاف ہوا جبکہ اس کے شریک حیات اور دونوں کے خاندانوں کی مزید تفصیلات بھی ظاہر ہوگئی۔

امریکی اخبار کے مطابق جب دنیا کی طاقتور ترین سمجھی جانے والے امریکی صدر پر نظر رکھنا ممکن ہے تو عام لوگ تو جاسوسوں کی نگاہوں سے بلکل محفوظ نہیں۔