Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم کے ہاں بیٹے کی پیدائش

شائع 23 دسمبر 2019 06:29pm

پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

عاطف اسلم نے اپنے بیٹے کی پیدائش کی خبر سے انسٹاگرام کے ذریعے اپنے مداحوں کو آگاہ کیا۔

انہوں نے اپنے بیٹے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اللہ کا شکر ادا کیا اور مداحوں کو بتایا کہ ماں اور بیٹا دونوں بالکل ٹھیک ہیں۔

عاطف اسلم نے اپنے مداحوں سے دعاؤں میں یاد رکھنے کی اپیل کی اور لکھا کہ 'ماشااللہ' کہنا نہ بھولیں۔

جیسے ہی عاطف اسلم نے یہ تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی تو مداحوں کی جانب سے مبارکبادوں اور دعاؤں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

ان کے مداحوں کی تعداد نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی ہے اور ان کے لئے بھارت سے بھی نیک خواہشات، دعائیں اور مبارکبادیں موصول ہورہی ہیں۔

واضح رہے کہ عاطف اسلم کی شادی 28 مارچ 2013 کو سارہ بھروانا سے ہوئی تھی ان کا ایک 5 سالہ بیٹا احد عاطف اسلم بھی ہے اور اب ان کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔