Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

مودی سرکار کو بڑا دھچکا،جھاڑکنڈ میں شکست ہوگئی

شائع 23 دسمبر 2019 05:42pm

مسلم مخالف قانون کے بعد بھارتیہ جنتہ پارٹی کو بڑا دھچکالگا ہے۔ جھاڑ کھنڈ الیکشن میں مودی کی پارٹی کو منہ کی کھانا پڑی ۔ کانگریس اتحاد نے سینتالیس سیٹوں کے ساتھ میدان مار لیا ۔

بی جے پی صرف پچیس نشستیں ہی حاصل کرسکی ۔ جھاڑ کنڈ میں سرکار بنانے کیلیے اکتالیس سیٹیں درکار تھیں ۔

سینتالیس نشتوں پر کامیابی کے بعد کانگریس سرکار بننے کے امکانات روشن ہو گئے۔ انتخابی نتائج کے بعد کانگریس اور اتحادیوں نے بھرپور جشن منایا ۔ جبکہ بی جے پی آفسز کے باہر سناٹا نظر آیا۔ 81میں سے47نشستوں پر کانگریس اتحاد جیت گیا ،بی جے پی صرف 25 نشستیں ہی حاصل کر پائی۔