Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

اگر جارحیت ہوئی تو بھرپور جواب دیا جائیگا، آرمی چیف

شائع 23 دسمبر 2019 05:00pm

آرمی چیف جنرل باجوہ نےکہاہے کہ اگر جارحیت کی تو بھرپور جواب دیاجائے گا۔کشمیر پر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں کیاجائیگا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ نے ایل او سی پر تعینات جوانوں اور افسروں سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران گفتگو میں انہوں نے کہا مادروطن کا دفاع کرنا جانتے ہیں، اگر جارحیت مسلط کی تو بھرپور جواب دیں گے ۔

دورے کے دوارن آرمی چیف نے کہا کہ  امن کی ہماری خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے،  کوئی مہم جوئی کی گئی تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

آرمی چیف  کا کہنا تھا کہ کشمیر پر کبھی بھی کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، مادر وطن کا بخوبی دفاع کرنا جانتے ہیں اگر کوئی جارحیت مسلط کی گئی تو اس کا سامنا کرنے کی صلاحیت بھی ہے۔

آرمی چیف نے سی ایم ایچ مظفرآباد کا بھی دورہ کیا اور بھارتی اشتعال انگیزیوں کا شکار ہونے والے زخمیوں کی عیادت کی۔