Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس کل ہوگا

شائع 23 دسمبر 2019 03:18pm

وفاقی کایبنہ کا اہم اجلاس کل ہوگا۔  وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس کا پندرہ نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا۔ وفاقی کایبنہ کے اجلاس میں ملکی سیاسی، معاشی اور سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق آرمی ایکٹ پرغور بھی ہوگا۔ ساتھ ہی مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا معاملہ بھی زیربحث آئے گا۔

لائن آف کنٹرول کے قریب مقیم آبادی کو خصوصی ریلیف فراہم کرنے کی سمری پر غور کیا جائے گا۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اقتصادی کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق بھی ہوگی۔