Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

سندھ: گیس کا بحران سنگین، سی این جی اسٹیشنز کی احتجاج کی دھمکی

شائع 23 دسمبر 2019 03:14pm

سندھ میں گیس کا بحران سنگین ہوگیا، آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن نے کل گیس نے ملنے پر اپنی مدد آپ کے تحت اسٹیشن کھولنے اور احتجاج کرنے کی دھمکی دے دی، گیس بندش کے خلاف احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا۔

سندھ میں جاری گیس کے بحران پر آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کا کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

بعد ازاں پریس کانفرنس میں آل پاکستان سی این جی ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین سمیع خان نے کہا کہ سی این جی اسٹیشن کی بندش کو ایک ہفتہ ہوچکا، اگر منگل کو بھی سی این جی فراہم نہ کی گئی تو اپنی مدد آپ کے تحت اسٹیشن کھول دیں گے اور احتجاج کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ گیس کی طویل بندش سے مالکان اور عوام پریشان ہیں، گیس کی قیمتوں کے حوالے سے بھی مشیر پٹرولیم سے بات ہوئی گیس کی قیمتوں کا معاملہ بھی جنوری تک موخر کر دیا گیا۔