Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک کو درپیش چیلنجز کا سامنا مستقل مزاجی سے کرنا ہوگا، رضا باقر

شائع 23 دسمبر 2019 03:11pm
کاروبار

گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر کا کہنا ہے کہ بانی پاکستان کی طرح ہر پاکستانی کو درپیش چیلنجز کا مستقل مزاجی سے سامنا کرنا پڑے گا۔

اسٹیٹ بینک میں بانی پاکستان قائد اعظم کو بھرپور خراج عقیدت یوم پیدائش کی مناسبت سے تصاویر کی نمائش کی تقریب سے گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر نے کہا کہ  جس طرح قائد نے مستقل مزاجی سے ملک حاصل کیا  اسی طرح ہر پاکستانی کو درپیش چیلنجز کا مستقل مزاجی سے سامنا کرنا پڑے گا۔

تقریب سے خطاب میں اسٹیٹ بینک میوزیم کی ڈائریکٹر ڈاکٹر عاصمہ نے کہا کہ  یہاں قائداعظم کی سو سے زائد تصاویر پیش کی گئی ہیں جن میں جدوجہد کا پیغام نمایاں ہے۔

اسٹیٹ بینک کے میوزیم میں بانی پاکستان کی تصاویر کی نمائش ایک ماہ تک جاری رہے گی۔