Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

تیل و گیس کی تلاش میں بڑی کامیابیاں

شائع 23 دسمبر 2019 03:08pm

ملک میں تیل و گیس کی تلاش میں دو بڑی کامیابیاں مل گئیں،  پاکستان پیٹرولیم نے سندھ اور بلوچستان میں تیل اور گیس کی بڑی دریافت کا اعلان کردیا۔

 پی پی ایل کے مطابق خیرپور سندھ میں دو کروڑ چھیاسی لاکھ کیوبک فٹ یومیہ گیس کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔ جس سے یومیہ ایک سو باون بیرل تیل حاصل ہوگا۔ اور بلوچستان میں مرکنڈ بلوچستان سے گیس اور تیل کی بڑی دریافت ہوئی ہے۔

مرکنڈ کنویں سے ایک کروڑ سات لاکھ کیوبک فٹ گیس اور ایک سو بتیس بیرل یومیہ تیل بھی حاصل ہوگا۔