آرمی چیف جنرل باجوہ سے جاپانی وزیراعظم کے مشیر کی ملاقات
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جاپانی وزیراعظم کے خصوصی مشیر برائے امور خارجہ نے ملاقات کی اور امن اور سیکورٹی کے فروغ کیلئے باہمی تعاون کو وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جاپانی وزیراعظم کے خصوصی مشیر برائے امور خارجہ سونورا کنتارو نے ملاقات کی۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی اور علاقائی سیکیورٹی کے صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی تعلقات کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا جبکہ خطے میں امن اور سیکورٹی کے فروغ کیلئے باہمی تعاون کو وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا۔
مقبول ترین
Comments are closed on this story.