Aaj News

جمعرات, نومبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Awwal 1446  

آرمی چیف جنرل باجوہ سے جاپانی وزیراعظم کے مشیر کی ملاقات

شائع 23 دسمبر 2019 03:06pm

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جاپانی وزیراعظم کے خصوصی مشیر برائے امور خارجہ نے ملاقات کی اور  امن اور سیکورٹی کے فروغ کیلئے باہمی تعاون کو وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جاپانی وزیراعظم  کے خصوصی مشیر برائے امور خارجہ سونورا کنتارو  نے ملاقات کی۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی اور علاقائی سیکیورٹی کے صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی تعلقات کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا جبکہ خطے میں امن اور سیکورٹی کے فروغ کیلئے باہمی تعاون کو وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا۔