Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

بنگلادیش ثابت کرے کہ پاکستان محفوظ ملک نہیں ہے، احسان مانی

اپ ڈیٹ 23 دسمبر 2019 03:06pm

کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے دوٹوک الفاظ میں کہہ دیا کہ پاکستان اب اپنی ہوم سیریز اپنے گھر پر کھیلے گا، بنگلادیش ثابت کرے کہ پاکستان محفوظ ملک نہیں ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ بنگلادیش ٹیسٹ سیریز کیلئے نہیں آتا تو آئی سی سی سے رجوع کرسکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سری لنکا کا پاکستان میں کھیلنا انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلئے ٹرننگ پوائنٹ ہے۔