Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

آمرانہ طریقے سے حکومت چلائی جارہی ہے، بلاول

اپ ڈیٹ 23 دسمبر 2019 03:58pm

پی پی چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پی پی پہلے دباو میں آئی اور نہ اب آئے گی، آمرانہ طریقے سے حکومت چلائی جارہی ہے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ  اس وقت کے چیف جسٹس نے مجھے بے گناہ کہا۔

ان کا کہنا تھا کہ  گزشتہ ایک سال کے دوران جو کچھ ہوا آپ کو پتہ ہے،اپوزیشن کی آواز کو دبانے کی کوشش ہورہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم سے سیاست کرنے کا حق چھینا جارہا ہے، نیب کی طرف سے مجھے پیش ہونے کا نوٹس دیا گیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت آمرانہ طریقوں سے ملک چلارہی ہے،انہوں نے شکوہ کیا کہ لیاقت باغ میں جلسے کی اجازت نہیں دی جارہی ۔