Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

نیب راولپنڈی نے لیگی رہنما احسن اقبال کو گرفتار کرلیا

اپ ڈیٹ 23 دسمبر 2019 03:58pm
فائل فوٹو

 

مسلم لیگ ن کے  سیکریٹری جنرل اور رکن قومی اسمبلی احسن اقبال نیب کے شکنجے میں آگئے۔

احسن اقبال نارووال اسپورٹس کمپلیکس کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں نیب راولپنڈی کے دفتر میں پیش ہوئے ۔ ذرائع کے مطابق تفتیشی ٹیم نے اسپورٹس کمپلیکس میں مبینہ  کرپشن کے حوالے سے سوالات پوچھے لیکن احسن اقبال نیب کی ٹیم کو مطمئن نہ کرسکے۔

نیب نے سابق وزیر داخلہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا احسن اقبال کی گرفتاری سے متعلق اسپیکر قومی اسمبلی کو آگاہ کردیا گیا، احسن اقبال کو کل احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا ۔ جہاں اُن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی۔

نارووال اسپورٹس سٹی کمپلیکس کیس میں  لیگی رہنما پر چھ ارب روپے کی کرپشن کا الزام ہے۔

احسن اقبال کو کل احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

نیب واولپنڈی کے مطابق لیگی رہنما کا طبّی معائنہ بورڈ کرے گا۔

دوسری جانب لیگی رہنماوں کی جانب سے احسن اقبال کی گرفتاری کی مذمت کی گئی ہے، اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جس منصوبے کی تکمیل پر احسن اقبال کو شاباش ملنی  چاہیئے تھی،اس پر احسن اقبال کو گرفتار کیا گیا۔ انہوں نے  مزید کہا کہ حکومت نے اپنی  نااہلی چھپانے کیلئے احسن اقبال کو گرفتار کیا ہے تاکہ ان کی نااہلی بے نقاب نہ ہوسکے۔

https://youtu.be/PaehjM-bkio