Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

' پاکستان کے خلاف کارروائی کی تو منہ توڑ جواب دیں گے'

اپ ڈیٹ 22 دسمبر 2019 06:44am
وزیر اعظم عمران خان- فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے دنیا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت میں بڑھتے مظاہروں کے ساتھ پاکستان کے لیے بھی خطرات بڑھ رہے ہیں۔ مودی نے داخلی انتشار سے توجہ ہٹانے کے لیے پاکستان کے خلاف کارروائی کی تو بھرپور جواب دیں گے۔

وزیراعظم نے دشمن کو بھی خبردار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے ایکشن کیا تو ری ایکشن بھی بھرپور ملے گا۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا بھارت میں ہندوتوا اور فاشسٹ نظریات کا غلبہ ہوتا جارہا ہے، مودی حکومت ہندوتوا بالادستی کے ساتھ ساتھ ہندو راشٹرا کی طرف بڑھ رہی ہے۔

وزیراعظم نے لکھا کہ متنازع قانون کے خلاف بھارت کے حق پسند احتجاج کررہے ہیں اور یہ احتجاج اب ایک تحریک کی شکل اختیار کررہا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارتی آرمی چیف کے بیانات جھوٹے فلیگ آپریشن سے متعلق ہمارے خدشات میں اضافہ کررہے ہیں، جارحیت کی صورت میں منہ توڑ جواب کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہوگا۔

وزیراعظم نے کشمیر کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض فوج کا محاصرہ جاری ہے، کشمیر میں کرفیو اٹھائے جانے کے بعد وہاں خونی فسادات کا خدشہ ہے۔