Aaj News

پیر, جنوری 13, 2025  
13 Rajab 1446  

بنگلادیش کا دورہ پاکستان: پی سی بی کو خط کے جواب کا انتظار

شائع 21 دسمبر 2019 06:20pm

لاہور: بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو بنگلادیش بورڈ کو بھیجے گئے خط کے جواب کا انتظار ہے۔

بنگلادیش کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان، بنگلادیشی بورڈ مشکل میں پڑگیا۔ بنگلادیش کے پاس انکار کیلئے کوئی مضبوط وجہ نہیں بچی۔

پی سی بی نے بنگلادیش کرکٹ بورڈ کو بھیجے گئے خط میں واضح کیا ہے کہ بنگلادیش کی یوتھ اور ویمنز ٹیمیں پاکستان آسکتی ہیں تو سینئر ٹیم مکمل دورہ کیوں نہیں کرسکتی۔ مکمل دورہ نہ کرنا آئی سی سی کے منظور شدہ سیکورٹی پلان کی خلاف ورزی ہوگی۔

ذرائع کےمطابق پی سی بی کے موقف پربنگلادیش کے پاس انکار کے لیے کوئی مضبوط وجہ نہیں بچی۔

بی سی بی نے تاحال پی سی بی کےخط کا جواب نہیں دیا، بنگلادیش کرکٹ بورڈ جنوری میں 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے پر تو رضامند ہے لیکن ٹیسٹ میچز کیلئے ٹیم بھجوانے پر ٹال مٹول سے کام لے رہا ہے۔