Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو پاکستان کے دورے کی دعوت

شائع 21 دسمبر 2019 04:54pm

وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو موسم سرما میں پاکستان کے دورے کی دعوت دے دی۔

ریاض میں پاکستانی سفیر راجا اعجاز نے اس حوالے سے تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے دل آویز شمالی علاقہ جات  فروری میں گھومنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

پاکستانی سفیر کا مزید کہنا تھا کہ دورے کی تاریخ کا تعین سفارتی چینل سے کیا جائیگا کہ آیا کب سعودی ولی عہد کیلئے شمالی علاقہ جات کا دورہ مناسب ہوگا۔

راجا اعجاز کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے دورہ سعودیہ کے دوران ہر مرتبہ ان علاقوں کی شاہی خاندان کے سامنے تعریف کی تھی۔