Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

مشرف کیخلاف فیصلے پر نیا ہنگامہ کھڑا ہوگیا، فضل الرحمان

شائع 21 دسمبر 2019 03:19pm

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کہتے ہیں کہ مشرف کے حوالے سے فیصلہ آیا تو نیا ہنگامہ ہوگیا۔ اگر ذوالفقار بھٹو، یوسف رضا گیلانی یا نواز شریف کے خلاف آتا ہے تو کہتے ہیں ہم عدلیہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔

فضل الرحمان نے مزید کہا کہ مشرف کو سزا خصوصی عدالت نے سنائی ۔ کسی جماعت یا پنچایت نہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ صرف ایک ادارہ سمجھتا ہے کہ ہم ہی محب الوطن ہیں۔ ہمیں بھی خود سے زیادہ محب الوطن سمجھیں۔