Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

خیبر پختونخوا:10 لاکھ 80 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے نہ پلائے جاسکے

شائع 21 دسمبر 2019 03:14pm

خیبرپختونخوا میں پولیو وائرس پھیلنے کی سب سے بڑی وجہ سامنے آگئی ۔ دس لاکھ اسی ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے نہیں پلائے جاسکے۔

محکمہ صحت کی دستاویز کے مطابق رواں سال گیارہ لاکھ کے قریب والدین نے بچوں کو پولیو قطرے پلانے سے انکار کیا۔

محکمہ صحت کی دستاویز کے مطابق خیبرپختونخوا میں پولیو کیسز میں اضافے کی بڑی وجہ انکاری والدین ہیں ،اس سال ویکسین سے انکار کے صوبے میں دس لاکھ اسی ہزار ستاسی کیسز رپورٹ ہوئے ۔

ای او سی کے کوارڈینیٹر عبدالباسط کے مطابق اپریل میں انسداد پولیو مہم کے خلاف پروپیگنڈے نے مہم کو شدید  نقصان پہنچایا اور اس کے بعد ہی نکاری والدین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا۔

ایمرجنسی آپریشن سنٹر خیبرپختونخوا کے مطابق رواں سال صوبے میں اناسی پولیو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ مزید کیسز بھی سامنے آنے کا خدشہ ہے۔