Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

ثروت گیلانی نے اسلحے کے ساتھ ویڈیو انسٹاگرام پر اپلوڈ کردی

شائع 21 دسمبر 2019 03:09pm

کراچی: اداکارہ ثروت گیلانی نے اسلحے کے ساتھ ویڈیو انسٹاگرام پر اپلوڈ کردی، ویڈیو میں وہ فلم کی شوٹنگ کی دوران اسلحہ چلا رہی ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے ہوائی فائرنگ پر پابندی کے باوجود شوٹنگ کے دوران فائرنگ کی۔

فائرنگ کرنے پر ثروت گیلانی کو سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے، تاہم شدید تنقید کے بعد انہوں نے انسٹاگرام سے ویڈیو ہٹا دی۔