Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

جسٹس وقار سیٹھ کیخلاف ریفرنس کیلئے تیاری جاری، وزارت قانون

شائع 21 دسمبر 2019 02:56pm

وزارت قانون نے کہا ہے کہ جسٹس وقار سیٹھ کیخلاف ریفرنس کیلئے تیاری جاری ہے اہم ابھی تک یہ دائر نہیں کیا۔

وزارت قانون نے وضاحت جاری  کی ہے کہ حکومت نے ابھی تک جسٹس وقاراحمد سیٹھ کے خلاف ریفرنس دائر نہیں کیا۔

وزارت قانون کی وضاحت کے مطابق جسٹس وقارسیٹھ کیخلاف وزارت قانون کی جانب سے سپریم جوڈیشل کونسل کو ریفرنس نہیں بھیجا گیا۔ اس سلسلے میں ریسرچ کا عمل ابھی جاری ہے۔

اٹارنی جنرل کی آج ہی ترکی کے دورہ سے واپسی ہوئی ہے۔

وزارت قانون و انصاف نے  کہا ہے کہ   ریفرنس کیلئے ابھی تیاری کی جارہی ہے۔