Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

آزادی کٹھ پتلی کا غلام بننے کیلئے حاصل نہیں کی، بلاول

شائع 21 دسمبر 2019 02:52pm

پی پی چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ آزادی کسی کٹھ پتلی کا غلام بننے کیلئے حاصل نہیں کی۔

بلاول بھٹو نے ایک بار پھر حکومت کو نشانے پر رکھ لیا ۔ ورکرز کنونشن سے خطاب میں کہا نیب کے نوٹسز آنا شروع ہوگئے لیکن ہم اس سے نہیں ڈرتے نیب الیکٹڈ کو بلاسکتی ہےتوسلیکٹڈ کوکیوں نہیں۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ  نیب مشرف کا بنایا ہوا کالا قانون ہے، مشرف کو تکلیف ہو تو نیب کو ایکشن میں تو آنا تھا۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ  نیب الیکٹڈ کو بلاسکتی ہےتوسلیکٹڈ کوکیوں نہیں، پیپلزپارٹی کی تیسری نسل کا پیغام ہے،پنڈی ہم پھرآرہے ہیں۔