Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

مقبوضہ کشمیر میں بھی کشمیری کرفیو توڑ کر سڑکوں پر آگئے

شائع 21 دسمبر 2019 02:49pm

مقبوضہ کشمیر میں بھی شہری کرفیو توڑ کر سڑکوں پر نکل آئے ۔

مقبوضہ کشمیر میں ایک سو انتالیس روز سے لاک ڈاؤن جاری ہے اور کشمیری نے تمام پہرے توڑے اور سڑکوں پر نکل آئے۔

سری نگر،بانڈی پورا، پلواما سمیت وادی بھر میں بھارتی جارحیت کیخلاف مظاہرہ کیا۔ وادی مودی مردہ باد  اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔

مظاہرین ہر بھارتی فوج نے گولیاں برسادیں۔درجنوں زخمی ہوگئے۔