Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارت: احتجاج کے بعد مودی ہٹاو مہم،اترپردیش میں 144 نافذ

شائع 21 دسمبر 2019 02:47pm

بھارت میں مسلمان مخالف قانون کے خلاف مظاہروں میں پولیس  نےتشدد شروع کردیا ہے جس کے بعد  مودی ہٹاؤ مہم شروع کردی گئی۔

احتجاج میں شریک مطاہرین  مودی سرکار کیخلاف نعرے بازی کررہے ہیں۔ انتظامیہ نے مظاہرین پر نظر رکھنے کے لیے ڈرونز کا استعمال شروع کر دیا۔

جنوبی ریاست کرناٹک کے معروف شہر منگلور میں حکام نے اتوار تک  کرفیو نافذ کر دیا،لکھنو کے بیشتر حساس علاقوں میں انٹرنیٹ سروسز معطل ہیں۔

اترپردیش کے سنبھل، علی گڑھ، اعظم گڑھ  میں ایس ایم ایس سروس بند ہے۔ ریاست میں دفعہ ایک سو چوالیس نافذ ہے۔