Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

امریکی گلوکار جینیفر گروٹ کی تلاوتِ کلام پاک کرتے ہوئے ویڈیو وائرل

شائع 21 دسمبر 2019 02:11pm

امریکی گلوکار جینیفر گروٹ کی تلاوتِ کلام پاک کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور اسے صارفین کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

گلوکارہ نے گزشتہ روز فیس بک پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہیں انتہائی خوبصورت انداز میں قرآن پاک کی سورہ البقرہ کی تلاوت کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

انہوں نے مصر سے تعلق رکھنے والے معروف قاری محمد صدیق ال منشاوی کے انداز میں سورہ البقرہ کی آیات 285 اور 286 کی تلاوت کی جسے سن کر سوشل میڈیا صارفین پر سحر طاری ہوگیا اور اس ویڈیو کو خوب پسند کیا جارہا ہے۔

جینیفر نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے تمام مسلمانوں کو جمعے کی مبارکباد بھی پیش کی۔ گلوکارہ نے اس ویڈیو کو ٹوئٹر پر بھی شیئر کیا تھا اور وہاں بھی اسے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

 

اس سے قبل بھی جینیفر نے ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں انہیں اپنی خوبصورت آواز میں آیت الکرسی کی تلاوت کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

گلوکارہ کی یہ ویڈیو منظرعام پر آئی تو سوشل میڈیا صارفین حیرت میں مبتلا ہوگئے تھے جس پر جینیفر نے ایک ٹویٹ کے ذریعے بتایا تھا کہ وہ سال 2013 میں مسلمان ہوچکی ہیں۔