Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

عابد علی کی اننگز دیکھ کر جاوید میانداد کی یاد تازہ ہوگئی، رمیز راجہ

اپ ڈیٹ 21 دسمبر 2019 02:27pm

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجہ کہتے ہیں کہ کراچی ٹیسٹ میں عابد علی کی اننگز دیکھ کر جاوید میانداد کی یاد تازہ ہوگئی۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک غیر مستقل مزاج کی حامل ٹیم ہے۔

انہوں نے کہا کہ کپتان اظہر علی کو اپنی کارکردگی بہتر بنانا ہوگی۔

واضح رہے کہ کراچی ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستانی اوپنر عابد علی نے سری لنکا کیخلاف کراچی ٹیسٹ میں سنچری داغی ہے، کیرئیر کے ابتدائی دو ٹیسٹ میچز میں سنچری اسکور کرنے والے پہلے پاکستانی اور دنیا کے نویں کرکٹربن گئے، عابد نے راولپنڈی میں اپنے ڈیبیو ٹیسٹ میں بھی سیکڑا بنایا تھا۔

عابد علی انٹرنیشنل کرکٹ میں یہ اعزاز حاصل کرنے والے دنیا کے نویں کرکٹر ہیں۔ ان سے پہلے اظہر الدین، بل پونسفورڈ، ڈگ والٹرز، ایلون کالی چرن، گریگ بلیویٹ، سارو گنگولی، روہت شرما اور جمی نیشم بھی یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔

عابد علی نے راولپنڈی ٹیسٹ میں سنچری اسکور کرکے دنیائے کرکٹ میں ون ڈے اور ٹیسٹ ڈیبیو پرسنچری اسکور کرنے کا منفرد ریکارڈ بنایا تھا۔