Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

وکلاء کیخلاف اشتعال انگیز تقاریر، ڈاکٹر عرفان کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم

شائع 21 دسمبر 2019 07:37am

لاہور: سیشن کورٹ لاہور نے وکلا کیخلاف اشتعال انگیز تقاریر کرنے والے ڈاکٹر عرفان کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ عدالت نے ایف آئی اے کو قانون کے مطابق کاروائی کی ہدایت کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔

 ایڈیشنل سیشن جج امجد علی شاہ نے کیس پر سماعت کی۔ عدالتی حکم پر ایف ائی اے نے جواب عدالت میں جمع کرا دیا۔

ایف آئی اے کے وکیل نے کہا کہ وکلاء کی درخواست پر ڈاکٹر عرفان کے خلاف انکوائری شروع کردی گئی ہے۔ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ معاملے کی انکوائری کررہا ہے۔

عدالت نے ایف آئی اے کو قانون کے مطابق کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔ درخواست میں کہا گیا تھا کہ اپنی ویڈیو میں پی آئی سی کے ڈاکٹر عرفان نے وکلاء کی تذلیل کی۔ ڈاکٹرعرفان نے اپنے ویڈیو بیان کے ذریعے وکلاء کواشتعال دلایا، ڈاکٹر عرفان کی اشتعال انگیز تقریر انسانی جانوں کے ضیاع اور توڑ پھوڑ کا سبب بنی۔ استدعا ہے کہ عدالت ڈاکٹر عرفان کیخلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔