Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ثنا میر کیلئے ایک اور اعزاز، "وزڈن" ویمن ٹیم کی کپتان مقرر

شائع 21 دسمبر 2019 07:27am
File Photo

قومی ویمن کرکٹر ثناء میر نے ایک اور اعزاز اپمے نام کرلیا، کرکٹ کےمعروف جریدے وزڈن کی رواں دہائی کی ویمن ٹیم کی کپتان مقرر ہوگئیں۔ ثناء میرکہتی ہیں کہ دنیا کی بہترین ویمن کرکٹرز کے ساتھ ٹیم میں شامل ہونا باعث فخر ہے۔

ثناء میر پاکستان کیجانب سے ون ڈے میں 151 اور ٹی ٹوئنٹی میں 89 وکٹیں لے چکی ہیں۔

انہوں نے سوشل میڈیا پرٹوئیٹ کرتےہوئےلکھا کہ یہ ان کے اور پاکستان کیلئے باعث فخرہے۔

ثناء میر اکتوبرمیں ایشیا سوسائٹی گیم چینجر ایوارڈ حاصل کرنے والی پہلی ایشیائی کرکٹر بنی تھیں۔

وزڈن ٹیم میں سارا ٹیلر سمیت انگلینڈ کی 3، آسٹریلیا اور بھارت کی دو دو، جبکہ نیوزی لینڈ، جنوبی افریقا اور ویسٹ انڈیز کی ایک ایک کھلاڑی شامل ہے۔