Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: نامعلوم افراد جناح اسپتال کی ایمرجنسی میں 2 لاشیں چھوڑ کر فرار

شائع 21 دسمبر 2019 07:21am

کراچی: جناح اسپتال میں گزشتہ رات دو لاشیں لائی گئیں، ڈاکٹر سیمی جمالی کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد لاشیں ایمرجنسی میں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

ڈاکٹرسیمی جمالی کا کہنا ہے کہ دونوں لاشوں کی شناخت نہیں ہوسکی، واقعہ کے حوالے سے صدر تھانے میں اطلاع دیدی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ موت کی وجہ پوسٹ مارٹم کے بعد معلوم ہوگی، لاشوں پرکوئی تشدد یا گولی کا نشان موجود نہیں۔