Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

چیف جسٹس کا حلف اٹھاتے ہی جسٹس گلزار احمد کو ایک اور عہدہ بھی مل گیا

شائع 21 دسمبر 2019 06:39am

اسلام آباد: پاکستان کے 27 ویں چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھاتے ہی جسٹس گلزار احمد کو ایک اور عہدہ بھی مل گیا۔

چیف جسٹس گلزار احمد سپریم جوڈیشل کونسل کے چیئرمین بھی بن گئے۔

پاکستان کے نئے چیف جسٹس جسٹس گلزار احمد کے حلف اٹھانے کے بعد دونوں آئینی باڈیز بھی تبدیل ہوگئیں۔

سپریم جوڈیشل کونسل اور ججز تقرری جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کو تبدیل کردیا گیا ہے۔ چیف جسٹس گلزار احمد سپریم جوڈیشل کونسل کے چیئرمین بن گئے، چیف جسٹس جوڈیشل کمیشن کے سربراہ بھی بن گئے۔

دوسری جانب جسٹس عمرعطاء بندیال جوڈیشل کونسل کے رکن بن گئے ہیں، جبکہ جسٹس مقبول باقر ججز تقرری جوڈیشل کمیشن کے رکن بن گئے ہیں۔