پرویز مشرف کیس فیصلہ: وزیراعظم عمران خان اور بابر اعوان کی ملاقات
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے بابر اعوان نے ملاقات کی ہے جس میں پرویز مشرف کیس کے فیصلے سے متعلق بات ہوئی، ملاقات میں قانونی اصلاحات اور فوری قانون سازی پر بھی مشاورت کی گئی۔
وزیراعظم عمران خان نے واضح کیا کہ پاکستان کو استحکام کی پٹری سے ڈی ریل نہیں ہونے دیں گے۔
وزیراعظم عمران خان نے ریاستی اداروں کے دفاع کا عزم کرتے ہوئے کہا حکومت کا کام ریاستی اداروں کو مضبوط بنانا ہے، ملک میں معاشی استحکام کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی۔
دوسری جانب وفاقی حکومت نے جسٹس وقار سیٹھ کیخلاف ریفرنس کی تیاری پر کام کا آغاز کردیا۔
چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ اور خصوصی عدالت کے سربراہ کیخلاف سنگین غداری کیس کے فیصلے میں شامل پیرا 66 کو بنیاد بنایا جائے گا۔
جسٹس وقار سیٹھ کیخلاف ریفرنس آئین کے آرٹیکل 209 کے تحت سپریم جوڈیشل کونسل میں دائر کیا جائے گا۔
Comments are closed on this story.