'جسٹس وقار احمد سیٹھ کا فیصلہ تعصب اوربدلے کا اظہارکرتا ہے'
اسلام آباد: ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامررحمان نے کہا ہے کہ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے خصوصی عدالت کے فیصلے کی حمایت ایسے وقت میں کی جب تفصیلی فیصلہ آنا باقی تھا۔
انہوں نے کہا کہ جسٹس وقار احمد سیٹھ کا فیصلہ تعصب اوربدلے کا اظہارکرتا ہے۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان نے فل کورٹ ریفرنس تقریب سے خطاب میں کہا کہ جسٹس وقار کی جانب سے سزا پر عملدرآمد کا طریقہ غیرقانونی، غیرانسانی، وحشیانہ اور بنیادی انسانی حقوق کے خلاف ہے، فیصلہ کریمنل جسٹس سسٹم کی روایات سے بھی متصادم ہے۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا بوجھل دل سے کہتا ہوں کہ جسٹس کھوسہ نے صحافیوں سے گفتگو میں خصوصی عدالت کے فیصلے کی حمایت کی، ایسے وقت میں فیصلے کی حمایت کی جب تفصیلی فیصلہ آنا باقی تھا۔
انہوں نے جسٹس آصف سعید کھوسہ کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا اپنی آبزرویشن اور فیصلوں کے حوالے سے شاعرانہ جج تصور ہوتے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بدقسمتی سے خصوصی عدالت کے حالیہ فیصلے میں جسٹس کھوسہ کے وضع کردہ قانونی اصولوں کو مد نظرنہیں رکھا گیا۔
Comments are closed on this story.