Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کے اعزاز میں الوداعی عشائیہ

شائع 20 دسمبر 2019 08:08pm
چیف جسٹس سپریم کورٹ آصف سعید کھوسہ- فائل فوٹو

چیف جسٹس آصف سعید خان کھوسہ ریٹائرڈ ہوگئے۔ ان کے اعزاز میں نامزد چیف جسٹس گلزار احمد نے الوداعی عشائیہ دیا۔

عشائیے میں سپریم کورٹ کے جج صاحبان سمیت وکلا کی بڑی تعداد نے شرکت کی، سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری، سابق چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان، چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہر امن اللہ، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سردار شمیم، چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ وقار سیٹھ اور جسٹس نذر اکبر بھی عشائیے  میں شریک تھے۔

نامزد چیف جسٹس جسٹس گلزار آج اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔