Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان نے سعودی دباو پر ملائیشیا سمٹ میں شرکت نہیں کی، اردوان

شائع 20 دسمبر 2019 08:04pm
ترک صدر رجب طب اردوان محمد علی

وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب کے دباؤ پر ملائیشیا سمٹ میں شرکت نہیں کی ۔

ترک صدر رجب طیب اردوان نے بڑا دعویٰ کردیا ۔ کہتے ہیں سعودی عرب نے چالیس لاکھ پاکستانیوں کو نکالنے اور اسٹیٹ بینک سے رقم نکالنے کی دھمکی دی۔

ترک اخبار ڈیلی صباح کے مطابق رجب طیب اردوان نے صحافیوں سے گفت گو میں کہا او آئی سی کے علاوہ کسی اور فورم پر مسلم ممالک کے ساتھ آنے پر سعودی عرب اور یو اے ای کی جانب سے ہمیشہ رکاوٹیں ڈالی جاتی ہیں ۔ اس بار بھی پاکستان پر دباؤ ڈالا گیا ۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی اسٹیٹ بینک میں موجود سعودی رقم واپس نکالنے کی دھمکی دی ساتھ ہی ساتھ یہ سعودی عرب میں کام کرنیوالے چالیس لاکھ پاکستانیوں کو نوکریوں سے نکالنے کی بھی دھمکی دی اور اُن کی جگہ بنگلہ دیشی شہریوں کو نوکری دینے کا کہا۔

رجب طیب اردوان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان نے سمٹ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ اپنی کمزور معیشت کے باعث کیا ۔ اس قسم کے دباؤ کا سامنا انڈونیشیا،عراق،شام اور صومالیہ کو بھی کرنا پڑا۔