Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

کوالالمپور سمٹ میں عدم شرکت، دفتر خارجہ کا وضاحتی بیان

شائع 20 دسمبر 2019 08:01pm

ترجمان عائشہ فاروقی کا کہنا ہے کہ پاکستان نے مسلم امہ کی تقسیم کی وجہ سے سمٹ میں شرکت نہیں کی ۔ اس کانفرنس پر کچھ مسلم ممالک کو تشویش تھی ۔ پاکستان امت مسلمہ میں اتحاد و یکجہتی کا خواہاں ہے اور امت مسلمہ میں اتحاد و یکجہتی کیلیے کوششیں جاری رکھے گا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ مسلم امہ کو درپیش چیلنجز کے خاتمے کیلئے امت میں اتحاد ضروری ہے۔